اُنہوں نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے نومولود بیٹے کے ہمراہ اپنی نئی تصویر شیئر کی .
زینب عباس نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں بتایا کہ ’رواں ماہ 7 دسمبر کو اُن کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے . ‘ اسپورٹس پریزنٹر نے بتایا کہ ’اُنہوں نے اپنے بیٹے کا نام تیمور حمزہ کاردار رکھا ہے . ‘زینب عباس نے مزید کہا کہ ’وہ یہ خوشخبری اپنے تمام چاہنے والوں اور دوستوں کے ساتھ بانٹنے پر بےحد خوش کی . ‘ آخر میں زینب عباس نے یہ بھی کہا کہ ’اُنہیں اور اُن کے بیٹے کو دُعاؤں میں لازمی یاد رکھیں . ‘خیال رہے کہ سال 2019ء میں زینب اور حمزہ کی لاہور میں شادی ہوئی تھی . حمزہ سابق وزیر خزانہ اور سابق گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان شاہد حفیظ کاردار کے بیٹے ہیں . . .View this post on Instagram