جسٹس کامران ملاخیل بلوچستان ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس مقرر، جوڈیشل کمیشن نے منظوری دیدی


کوئٹہ ( ڈیلی قدرت ) جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس کے تعین کی منظوری دے دی ہے۔ جسٹس کامران ملاخیل کو بلوچستان ہائیکورٹ کا نیا چیف جسٹس مقرر کیا گیا ہے۔چیف جسٹس یحیی آفریدی کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان، جسٹس منیب اختر، جسٹس حسن رضوی اور جسٹس عامر فاروق بھی موجود تھے اس عہدے کے لیے بھی 3 سینیئر ججز جسٹس کامران خان ملاخیل، جسٹس اقبال احمد کانسی اور جسٹس شوکت علی درخشانی کے ناموں پر غور کیا گیامشاورت کے بعد کمیشن نے جسٹس کامران خان ملاخیل کے نام کی منظوری دے دی جوڈیشل کمیشن نے فیصلہ صدر کی منظوری کے لیے وزارت قانون کو بھیج دیا ہے۔

WhatsApp
Get Alert