فیصل آباد واقعہ، ملزمان کی آواز کا فرانزک کروانے کا فیصلہ

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)فیصل آباد کی ملت ٹاؤن بازار میں خواتین پر تشدد اور بے لباس کرنے کے کیس میں گرفتار ملزمان کی آواز کا فرانزک کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کو آج ایف آئی اے سائبر کرائم فرانزک لیب لاہور لے جایا جائے گا، ایک ویڈیو میں خواتین کوبے لباس کرنے سے متعلق آواز ہے۔
ذرائع نے یہ بھی کہا کہ ویڈیو میں ریکارڈ آواز کا موازنہ کرنے کیلئے ملزمان کو فرانزک لیب لے جایا جارہا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تھانہ ملت ٹاؤن میں درج مقدمے میں 9 ملزمان تاحال گرفتار نہیں ہو سکے جبکہ گرفتار 5 ملزمان جسمانی ریمانڈ پر پولیس حراست میں ہیں، جن سے تفتیش کی جارہی ہے۔خیال رہے کہ چند روز قبل فیصل آباد کی ملت ٹاؤن بازار میں 4 خواتین کو بے لباس اور ان پر تشدد کرنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔