علیزے شاہ ریمپ پر گِر گئیں، ویڈیو وائرل

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی نئی اُبھرتی ہوئی نوجوان اداکارہ علیزے شاہ لاہور میں برائیڈل کاٹیور فیشن ویک کے دوران ریمپ پر گِر گئیں جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔صوبہ پنجاب کے شہر لاہور میں برائیڈل کاٹیور فیشن ویک کا انعقاد کیا گیا جہاں پاکستانی ماڈلز سمیت اداکاراؤں نے اپنے حُسن کے جلوے بکھیرے اور خوب تعریفیں وصول کیں۔
برائیڈل کاٹیور فیشن ویک کی مختلف ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جن میں ایک ویڈیو ہردلعزیز اور نوجوان اداکارہ علیزے شاہ کی بھی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Labiba Arshad (@labibaarshad)


سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں علیزے شاہ گلوکارہ شازیہ منظور کے ساتھ ریمپ پر واک کررہی ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گلوکارہ شازیہ منظور نے ایک ہاتھ سے علیزے شاہ کو پکڑا ہوا ہے اور گلوکاری کرتے ہوئے اُن کے ساتھ ریمپ پر واک کررہی ہیں۔اسی دوران جب علیزے شاہ واپس واک کرتے ہوئے ریمپ سے واپس جارہی ہوتی ہیں تو وہ لڑکھڑاتے ہوئے نیچے گِر جاتی ہیں۔
علیزے شاہ کے گِرنے پر گلوکارہ شازیہ منظور فوراََ اُنہیں اُٹھاتی ہیں اور اُنہیں تھپکی دیتے ہوئے اداکارہ کا حوصلہ بُلند کرتی ہیں۔دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ شازیہ منظور کی وجہ سے علیزے شاہ گِریں ہیں۔