جنید صفدر کی مہندی، مریم نواز اور عائشہ سیف نے کس ڈیزائنر کا لباس زیب تن کیا؟

لاہور (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ نون کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر اور نائب صدر مریم نواز کے بیٹے کی مہندی کی پروقار تقریب کی تفصیلات سامنے آرہی ہیں۔جنید صفدر اور عائشہ سیف کی مہندی کی تقریب کے مقام کو خوبصورتی سے سجایا گیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Maliha Rehman (@maliharehman1)


مہندی کی تقریب میں دلہن عائشہ سیف نے ڈیزائنر بنٹو کاظمی کا خوبصورت عروسی جوڑا زیب تن کیا، سُرخ عروسی جوڑے کے ساتھ انہوں نے ہلکی پھلکی جیولری کا بھی استعمال کیا۔یہی نہیں بلکہ عائشہ سیف نے پاکستان میں ہونے والے اپنی شادی کے اب تک کے تمام ایونٹس میں بنٹو کاظمی کے ہی تیار کردہ لباس کا انتخاب کیا ہے۔
دوسری جانب مریم نواز جو اپنے دلکش لباس اور جوتوں کی وجہ سے خبروں کی زینت بنتی ہی رہتی ہیں ، بیٹے کی شادی پر بھی وہ خوب جلوے بکھیر رہی ہیں۔


دوسری جانب مریم نواز جو اپنے دلکش لباس اور جوتوں کی وجہ سے خبروں کی زینت بنتی ہی رہتی ہیں ، بیٹے کی شادی پر بھی وہ خوب جلوے بکھیر رہی ہیں۔
جنید صفدر کی مہندی کی تقریب کے لیے انہوں نے بھارتی ڈیزائنر ابھینو مشرا کے تیار کردہ دلکش لباس کا انتخاب کیا۔یاد رہے کہ جنید صفدر اور عائشہ سیف کا نکاح 22 اگست کو لندن میں ہوا تھا اور سوشل میڈیا پر اِن کے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز بھی خوب وائرل ہوئی تھیں۔