ننھا ابراہیم کھلے مین ہول میں کیسے گرا؟ دلخراش مناظر سامنے آگئے

ویڈیو کے مطابق مین ہول کے گرد کوئی حفاظتی رکاوٹ یا نشان نہیں تھا، جو حادثے کا ایک بڑا سبب بنی


کراچی(قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے نیپا چورنگی کے قریب تین سالہ ننھے ابراہیم کے کھلے مین ہول میں گر کر ہلاک ہونے کے دلخراش مناظر سامنے آگئے ہیں۔
اتوار کی رات 11 بجے کے قریب پیش آئے اس سانحے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ابراہیم اپنی والدہ کے ساتھ تھا اور اسٹور کی سیڑھیاں اترتے ہی بھاگتا ہوا اچانک کھلے مین ہول میں جا گرا۔
ذرائع کے مطابق مین ہول کے گرد کوئی حفاظتی رکاوٹ یا نشان نہیں تھا، جو حادثے کا ایک بڑا سبب بنی۔
حادثے کے فوری بعد ننھے ابراہیم کی والدہ اسے بچانے کے لیے دوڑتی ہوئی آئیں اور ان کی چیخ و پکار سے رش جمع ہوگیا۔ قریب کھڑے ایک شخص نے بھی مدد کے لیے لوگوں کو آواز دی۔
پولیس اور شہری ادارے واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فوٹیجز سامنے آنے اور انکوائری مکمل ہونے کے بعد ہی حادثے کے اصل ذمہ دار کا تعین کیا جائے گا۔

WhatsApp
Get Alert