مریم نواز نے بہو رانی کی رسِم حنا کیسے کی؟

لاہور (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی کی تقریبات جاری ہیں گزشتہ روز ہونے والی رسمِ حنا کی تقریب سے مریم نواز کی اپنی بہو رانی کے ساتھ ویڈیو وائرل ہوگئی۔
صارفین تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے جنید صفدر اور اُن کی اہلیہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کررہے ہیں اور ساتھ ہی مریم نواز کی خوبصورتی کی تعریف بھی کررہے ہیں۔انہی وائرل ویڈیوز میں سے ایک ویڈیو مریم نواز کی بھی ہے جس میں وہ اپنی بہو کی رسم کرتی نظر آرہی ہیں۔


ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مریم نواز اسٹیج پر اپنے بیٹے جنید صفدر اور بہو عائشہ کے ساتھ بیٹھی ہوئی ہیں۔مریم نواز نے پہلے اپنی بہو کے ہاتھ میں گجرے پہنائے جسے پہن کر اُن کی بہو خوش ہوگئیں اور پھر اُنہوں نے پھولوں کا ہار بھی پہنایا۔
خیال رہے کہ جنید صفدر کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے، شادی سے قبل قوالی نائٹ میں حمزہ شہباز اور مریم نواز کی گائیکی کے بھی خوب چرچے ہوئے تھے۔
جنید صفدر اور عائشہ سیف کا نکاح 22 اگست کو لندن میں ہوا تھا اور سوشل میڈیا پر اِن کے نکاح کی تصویریں اور ویڈیوز بھی خوب وائرل ہوئی تھیں۔واضح رہے کہ مریم نواز نے بیٹے کی شادی کے موقع پر سیاسی سرگرمیاں معطل کر رکھی ہیں۔ کچھ دن پہلے بھی شادی کی تقریب میں مریم نواز نے گانا گایا تھا۔