معذور افراد کو نظر انداز کرنا قومی نقصان، حکومت کو سخت اقدامات کا مشورہ دے دیا میر رحمت صالح بلوچ


کوئٹہ ( ڈیلی قدرت ) نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما و بلوچستان اسمبلی میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر میر رحمت صالح بلوچ نے کہا ہے کہ معذور افراد معاشرے کا باعزت اور فعال حصہ ہیں جنہیں نظر انداز کرنا ایک قومی نقصان ہے انہوں نے کہا کہ کسی بھی مہذب معاشرے کی پہچان کمزور طبقات کے ساتھ سلوک سے ہوتی ہے،معذور افراد کے حقوق کا تحفظ ریاستی اور سماجی اداروں کی اولین ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان جیسے پسماندہ صوبے میں معذور افراد بنیادی سہولیات سے محروم ہیں جن میں تعلیم صحت روزگار اور نقل و حرکت کی سہولیات شامل ہیں حکومت کو چاہیے کہ خصوصی افراد کے لیے تعلیم اور روزگار میں مختص کوٹہ پر سختی سے عملدرآمد کرائے اور ان کے لیے خصوصی اسکولز ،فلاحی مراکز اور بحالی پروگرامز شروع کیے جائیں میر رحمت صالح بلوچ نے کہا کہ نیشنل پارٹی ایک قومی اور فلاحی سیاسی جماعت ہونے کے ناطیمعذور افراد کی فلاح و بہبود کو اپنی جدوجہد کا حصہ سمجھتی ہے اورہر فورم پر معذور افراد کے حقوق کی آواز بلند کرتی رہے گی انہوں نے مطالبہ کیا کہ معذور افراد کے لیے مختص بجٹ میں اضافہ کیا جائے اور انہیں معاشی و سماجی طور پر بااختیار بنانے کے لیے فوری اور مثر اقدامات کیے جائیں

WhatsApp
Get Alert