کوئٹہ ‘ گیس کی بندش کیخلاف خواتین سمنگلی روڈ بلاک کر کے احتجاجی دھرنا


کوئٹہ ( ڈیلی قدرت ) علمدار روڈ کی خواتین نے گیس کی غیر متوقع اور مسلسل بندش کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سمنگلی روڈ پر گیس آفس کے سامنے دھرنا دے کر سڑک بلاک کر دی۔ مظاہرین نے حکومت اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ علاقے میں گیس کی فراہمی فوری بحال کی جائے تاکہ عوام کی روزمرہ زندگی متاثر نہ ہو۔ دھرنے کے دوران خواتین نے پلے کارڈز اٹھائے اور شدید نعرے بازی کی، جس کے نتیجے میں سڑک پر ٹریفک بھی متاثر ہوئی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر گیس کی بندش کا مسئلہ حل نہ ہوا تو احتجاج مزید شدت اختیار کر سکتا ہے۔

WhatsApp
Get Alert