کوئٹہ شہر میں جرائم پیشہ عناصر کی شامت، 101 ملزمان گرفتار اور بھاری اسلحہ برآمد


کوئٹہ ( ڈیلی قدرت ) کوئٹہ پولیس نے گزشتہ 15 روز کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 101 ملزمان کو گرفتار کیا اور بھاری مقدار میں منشیات، اسلحہ، مسروقہ گاڑیاں و موٹر سائیکلیں قبضہ پولیس میں لے لیں۔ اس دوران 65 کلو گرام چرس، 27 پستول، 1 کلاشنکوف، 1 شاٹ گن، SMG اور 838 راونڈ گولیاں برآمد کی گئیں جبکہ غیر قانونی نان کسٹم پیڈ گاڑیاں بھی ضبط کی گئیں۔پولیس نے منشیات فروشوں، غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے اور کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے 28 ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کیے۔ اسٹریٹ کرائمز کے مقدمات میں 4 ملزمان کو گرفتار کیا گیا اور چوری شدہ گاڑیاں و موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں۔ مزید برآں، 1107 افغان مہاجرین کو مزید کارروائی کے لیے ڈی سی آفس جمع کرایا گیا۔کوئٹہ پولیس کے مطابق نومبر میں کی جانے والی یہ کارروائیاں شہر کو منشیات، غیر قانونی اسلحہ اور جرائم سے پاک کرنے کی مسلسل کوششوں کا حصہ ہیں۔ پولیس نے اس بات کا اعادہ کیا کہ جرائم کے خاتمے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کیے جائیں گے اور شہر کو پر امن اور محفوظ بنانے کے مشن میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔

WhatsApp
Get Alert