کم سن بچی کا اسکول بیگ منشیات کی ترسیل کیلئے استعمال، مکروہ دھندہ کرنے والی ماں رنگے ہاتھوں گرفتار : بلوچستان سے کراچی جانیوالی بس میں 10 سالہ بچی کے بیگ سے 4 کلو منشیات برآمد


حب ( ڈیلی قدرت ) کراچی پولیس نے بلوچستان سے منشیات سمگلنگ کی ایک سنگین کوشش ناکام بناتے ہوئے بی بی ذاکرہ نامی خاتون کو گرفتار کر لیا، جس نے اپنی کم عمر بیٹی کے سکول بیگ کو منشیات کی ترسیل کے لیے استعمال کیا۔یہ واقعہ موچکو پولیس سٹیشن کی حدود میں پیش آیا جب کوئٹہ سے کراچی آنے والی مسافر کوچ کی معمولی تلاشی کے دوران 10 سالہ بچی کے بیگ سے مجموعی طور پر 4 کلو منشیات برآمد ہوئیں۔ پولیس کے مطابق ملزمہ نے بچوں کے بیگ کا انتخاب اس لیے کیا تاکہ چیکنگ پوائنٹس پر شکوک و شبہات سے بچا جا سکے، کیونکہ عام طور پر بچوں کے سامان کی سختی سے تلاشی نہیں لی جاتی۔موچکو تھانے کی ٹیم شہر میں داخل ہونے والی بین الضلعی گاڑیوں کی تلاشی کے لیے تعینات تھی اور مشکوک حرکات پر مسافر کوچ کو روک کر تلاشی لی گئی۔ سکول بیگ کھولنے پر کتابوں کے نیچے بڑی مہارت سے رکھے گئے منشیات کے پیکٹس برآمد ہوئے، جس پر خاتون گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

WhatsApp
Get Alert