کوئٹہ: جناح ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلہ، واردات کی نیت سے موجود 3 مبینہ ڈاکو فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے

کوئٹہ ( ڈیلی قدرت )جناح ٹاون پولیس تھانہ کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں تین ڈاکو مارے گئے۔ پولیس کے مطابق ملزمان علاقے میں واردات کی نیت سے موجود تھے کہ اسی دوران پولیس کے ساتھ ان کا آمنا سامنا ہوا۔فائرنگ کے نتیجے میں تینوں ڈاکو موقع پر ہلاک ہوگئے، جن کی لاشیں سول اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزمان کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی، تحقیقات جاری ہیں۔
