حمزہ شہبازاور جنید صفدر کے لاڈ اور مستی کی تصویر وائرل ہوگئی
لاہور(قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تقریبات کی تصاویر اور ویڈیوز خوب وائرل ہورہی ہیں ۔ ایسے میں حمزہ شہباز اور جنید صفدر کی شادی کے دوران ہونے والی مستیاں ، مریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کے ساتھ تصاویر کو عوام خوب پسند کررہے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کے نواسے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے بیٹے جنید صفدر کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوزسوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں ۔
حکومت میں رہنے والے خاندان کی شادی کے مناظر سوشل میڈیا پرعوام میں بہت زیادہ دلچسپی کا باعث ہیں ۔ ایسے میں جنید صفدر کے ساتھ حمزہ شہباز کے لاڈ اور پیار سے گال تھپتھپانے کی تصویر اور ویڈیو وائرل ہوگئی ہیں ۔