“پی سی بی آپ کو روک نہیں سکتا، ہمیں تو حق ہے” حسن علی پریس کانفرنس کے دوران صحافی سے الجھ پڑے
لاہور (قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی اسلام آباد یونائیٹڈ کی پریس کانفرنس کے دوران صحافی کے ساتھ الجھ پڑے جس پر فرنچائز کے میڈیا منیجرز نےبڑی مشکل سے انہیں خاموش کرایا۔
پریس کانفرنس کے دوران صحافی انس سعید نے حسن علی سے سوال کیا تو سوال پورا ہونے سے پہلے ہی انہیں اگلا سوال لینے کا کہہ دیا۔ صحافی نے دو سے تین بار سوال دہرانے کی کوشش کی لیکن حسن علی اگلا سوال کی رٹ لگائے رہے۔ اس کے بعد فاسٹ باؤلر نے کہا کہ وہ انس سعید کے سوال کا جواب نہیں دیں گے۔ اس پر صحافی نے کہا کہ پہلے سوال پورا سن لیں پھر فیصلہ کریں کہ جواب دینا ہے یا نہیں ۔ اس پر حسن علی نے کہا کہ پہلے آپ ٹوئٹر پر اچھی باتیں لکھیں پھر آپ کے سوال کا جواب دوں گا۔ اس کے بعد انہوں نے انتہائی غصے میں کہا کہ پی سی بی تو آپ کو روک نہیں سکتا لیکن ہمیں تو حق ہے۔
حسن علی جس وقت صحافی کے ساتھ الجھ رہے تھے اس دوران اسلام آباد یونائیٹڈ کے میڈیا منیجرز انہیں روکنے کی بھرپور کوشش کرتے رہے لیکن حسن علی اس وقت تک خاموش نہیں ہوئے جب تک انہوں نے اپنا مافی الضمیر پوری طرح بیان نہیں کرلیا۔
حسن علی کے اس رویے پر صحافیوں کی جانب سے غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے اور قومی کرکٹر سے معافی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ سپورٹس جرنلسٹ ارسلان جٹ نے ٹوئٹر پر کہا ” حسن علی سے کیچ ڈراپ ہوا تو سب صحافی فرنٹ پر آئے اور بھرپور سپورٹ کیا لیکن یہ رویہ سمجھ سے باہر ہے، یہ منطق سمجھ نہیں آئی کہ اچھا لکھو گے تو جواب ملے گا، صحافی کا کام سوال کرنا ہے کرکٹر کے لیے اچھا لکھنے والے سوال نہیں ترجمانی کرتے ہیں۔”
حسن علی سے کیچ ڈراپ ہوا تو سب صحافی فرنٹ پر آئے اور بھرپور سپورٹ کیا لیکن یہ رویہ سمجھ سے باہر ہے، یہ منطق سمجھ نہیں آئی کہ اچھا لکھو گے تو جواب ملے گاصحافی کا کام سوال کرنا ہے کرکٹر کے لیے اچھا لکھنے والے سوال نہیں ترجمانی کرتے ہیں https://t.co/z9Y1Gp1e53
— Arslan Jutt (@ArslanJutt43) December 12, 2021
صحافی عثمان بٹ نے کہاکہ یہ حسن علی کا اصل چہرہ ہے، ان کا سینئر سپورٹس جرنلسٹ کے ساتھ بچگانہ رویہ دیکھ کر بہت افسوس ہوا، انہیں امید ہے کہ حسن اپنے اس رویے کی معافی مانگیں گے اور سپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ایسا دوبارہ نہ ہو۔
This is real Hassan Ali from inside, very sad to see this childish behavior of Hassan Ali with Senior Sports Journalist, i hope Hassan will apologise & make sure this mess will not happen again to show sportsmanship, @IsbUnited @TheRealPCBMedia #psl7draft #PSL7 pic.twitter.com/1qk9l0ywLj
— Usman Butt (@realusmanbutt1) December 12, 2021
اینکر پرسن عمیر بشیر نے سوال اٹھایا کہ حسن علی کے اس رویے پر میڈیا منیجرز ہنس کیوں رہے ہیں؟ انہیں حسن علی سے اس رویے کی امید نہیں تھی۔
Media managers laughing?
Very unfortunate & sad day for a cricket fan. @RealHa55an didn’t expect this from a player like you https://t.co/d9wdGEdLKN— Umair Bashir (@umairbashirr) December 12, 2021
اینکر پرسن اعجاز وسیم باکھری نے آپ بیتی سناتے ہوئے کہا کہ ” مانچسٹر میں پاک بھارت ورلڈ کپ میچ سے قبل حسن صاحب کچھ دیگر پلینگ الیون کے ممبرز کے ساتھ آؤٹنگ پر تھے تو میں نے ویڈیو بنا لی۔ فاسٹ باؤلر بھائی میرے ساتھ سیدھے ہوگئے۔آج انس سعید کے ساتھ بھی وہی رویہ رکھا جو لارڈز میں سرفراز احمد نے میرے ساتھ کیا تھا، اب بس تعریف کی جائے کیا ؟”
مانچسٹر میں پاک بھارت ورلڈ کپ میچ سے قبل حسن صاحب کچھ دیگر پلینگ الیون کے ممبرز کے ساتھ آؤٹنگ پر تھے تو میں نے ویڈیو بنا لی۔ فاسٹ باؤلر بھائی میرے ساتھ سیدھے ہوگئے۔
آج انس سعید کے ساتھ بھی وہی رویہ رکھا جو لارڈز میں سرفراز احمد نے میرے ساتھ کیا تھا،
اب بس تعریف کی جائے کیا ؟ https://t.co/0yzRS9ViwI— Ejaz Wasim Bakhri (@ejazwasim) December 12, 2021