خاتون سے بدتمیزی، عاطف اسلم کنسرٹ ادھورا چھوڑ گئے
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان سمیت بھارت میں بھی مقبول گلوکار عاطف اسلم اسلام آباد میں ہونے والے کنسرٹ میں خاتون سے بدتمیزی کے واقعے پر کنسرٹ ادھورا چھوڑ گئے۔ہفتےکو اسلام آباد میں عاطف اسلم کےکنسرٹ کے دوران خاتون سے بدتمیزی کی گئی، اسٹیج کے بالکل قریب خاتون سے ہونے والی بدتمیزی پر عاطف اسلم نےکنسرٹ روک دیا۔
View this post on Instagram
اس واقعے پر فوری ایکشن لیتے ہوئے عاطف اسلم نےخاتون کو اسٹیج پر بلا کرتسلی دی اور کنسرٹ ادھورا چھوڑ کر چلے گئے۔
عاطف اسلم کےکنسرٹ چھوڑ کر جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔خاتون نےسوشل میڈیا پر عاطف اسلم سے انتظامیہ کےخلاف ایکشن کی اپیل بھی کی ہے۔