کوئٹہ: ریلوے 2 کروڑ کا نادہندہ نکلا، سوئی سدرن نے اسٹیشن اور ڈی ایس آفس کی گیس کاٹ دی


کوئٹہ ( ڈیلی قدرت )کوئٹہ میں محکمہ ریلوے سوئی سدرن گیس کمپنی کا دو کروڑ پانچ لاکھ پینتالیس ہزار نو سو روپے کا مقروض نکلا۔ واجبات کی عدم ادائیگی پر سوئی سدرن گیس کمپنی نے ریلوے اسٹیشن، ڈی ایس آفس اور دیگر تمام دفاتر کی گیس منقطع کر دی،سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام کے مطابق واجبات کی عدم ادائیگی پر ریلوے اسٹیشن ،، ڈی ایس آفس ،ریلوے شیڈاور ریلوے واشنگ لائن کے دفتر کے سوئی گیس کنکشن منقطع کردئیے ہیں سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام کے مطابق صوبے میں سوئی گیس کے صارفین کے ذمہ واجبات کی رقم سولہ ارب تک پہنچ گئی ہے جس میں صوبائی اور وفاقی محکموں نے پانچ ارب روپیتک کی ادائیگی کرنا ہے دوسری جانب ریلوے ملازمین کا کہنا ہے کہ گیس کی عدم دستیابی سے ریلوے اسٹیشن اور دیگر ملازمین کو سردی میں فرائض کی انجام دیہی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

WhatsApp
Get Alert