حکومت نے سینیٹ انتخابات میں ووٹوں کی خرید و فروخت سے متعلق اہم فیصلہ کرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے سینیٹ انتخابات میں ووٹوں کی مبینہ خرید و فروخت روکنے سے متعلق اہم فیصلہ کرلیا ہے۔وزیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‏کل وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوگا جس میں ‏سینیٹ میں ووٹوں کی خرید و فروخت سے متعلق قانون سازی پر بریفنگ دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ‏صدر مملکت عارف علوی نے ریفرنس کے ذریعے سپریم کورٹ سے رائے مانگی تھی ، ‏سپریم کورٹ نے رائے دی اور حکم جاری کیا کہ ووٹوں کے اوپر سے پردا اٹھایا جا سکتا ہے۔بابر اعوان نے کہا کہ ‏ضرورت پڑنے پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ووٹ جس پارٹی کو پڑنا چاہیے تھا اسی کو پڑا ہے یا نہیں۔