انہوں نے کہا کہ صدر مملکت عارف علوی نے ریفرنس کے ذریعے سپریم کورٹ سے رائے مانگی تھی ، سپریم کورٹ نے رائے دی اور حکم جاری کیا کہ ووٹوں کے اوپر سے پردا اٹھایا جا سکتا ہے . بابر اعوان نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ووٹ جس پارٹی کو پڑنا چاہیے تھا اسی کو پڑا ہے یا نہیں . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے سینیٹ انتخابات میں ووٹوں کی مبینہ خرید و فروخت روکنے سے متعلق اہم فیصلہ کرلیا ہے . وزیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوگا جس میں سینیٹ میں ووٹوں کی خرید و فروخت سے متعلق قانون سازی پر بریفنگ دی جائے گی .
متعلقہ خبریں