پنیر کھانے سے جسم میں کیا حیرت انگیز تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ڈیری سے تعلق رکھنے والی اس غذا کو اگر مکمل غذا کہا جئے تو غلط نہ ہوگا دنیا کے کئی ممالک میں پنیر کو روز مختلف انداز سے غذا میں شامل کیا جاتا ہے۔ اوراس ضمن میں ان کا کہنا ہے کہ اس کے روز یا ہفتے میں چاریااس سے زیادہ بارغذا کا حصہ بنانے سے انہیں حیرت انگیز فائدے حاصل ہوئے ہیں۔
پنیر میں وہ تمام غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں جو جسم کے پٹھوں کو توانائی فراہم کرتے ہیں اور کسی وجہ سے وہ نہیں بن رہیں ہو تو ان کے بنانے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔یہاں یہ بات بھی قابل غور ہے کہ اس کے باقاعدہ استعمال سے دانت اور مسوڑھوں کی طاقت میں اضافہ ہوتا ہے، اور اس کے ساتھ ہی کیلشیم کی وجہ سے ہڈیاں بھی مضبوط ہو جاتی ہیں۔
یہ ایک ایسی غذا ہے جسے وزن کم کرنے کے لئے بھی استعمال کیا جاتا ہے، اس کے لئے کوٹیج چیزکا استعمال کروایا جاتا ہے جسے ملٹری ڈائٹ بھی کہا جاتا ہے۔ اس طریقہ کارسے چند ہی دنوں میں تین سے چار کلووزن کم ہوجاتا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ جسم کے میٹا بولزم کو تیز کرنے میں مدد دیتا ہے۔
حالیہ تحقیق کے نتجے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو لوگ کسی خاص سرطان سے لڑ رہیں ہیں اگران کی غذا میں پنیر کو شامل کیا جائے تو اس کے بہتر نتائج سامنے آتے ہیں۔پنیر کا مسلسل استعمال یاداشت کو بہتر بناتا ہے کیو نکہ اس میں دماغی صحت کے لئے ضروری سمجھنے جانے والے تمام غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں۔
نوٹ:
ایسے افراد جوعارضہ قلب میں مبتلا ہیں اورجنہیں کولیسٹرول بڑھنے کی شکایت رہتی ہے وہ پنیر کا استعمال اپنے معالج کے مشورے سے کریں۔