بھارت کی نامور گلوکارہ نے غریب بچوں کے ساتھ کیا سلوک کیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کی نامور گلوکارہ نیہا ککڑ کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ غریب اور مستحق بچوں سے خوفزدہ نظر آرہی ہیں۔یہ ویڈیو کچھ روز پہلے کی ہے لیکن سوشل میڈیا پر ان دنوں کافی تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Voompla (@voompla)


اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نیہا ایک ریسٹورینٹ سے نکلتی ہیں اور اپنی گاڑی کے پاس موجود مستحق غریب بچوں میں پیسے تقسیم کرنے لگتی ہیں۔دیکھتے ہی دیکھتے یہ بچے نیہا پر حملہ آور ہوجاتے ہیں پیسے چھیننے لگتے ہیں جس سے نیہا خوفزدہ ہوجاتی ہیں اور فوراً کھڑکی بند کرلیتی ہیں۔
گلوکارہ کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور اس پر صارفین کے ملے جلے ردعمل بھی کئے جارہے ہیں۔ایک صارف نے اس ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ باندرہ سائٹ پر شوبز شخصیات کے اکثر ایسے مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں۔