سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

کراچی (قدرت روزنامہ)عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھائو جاری ، آج پھر قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 3 ہزار روپے مہنگا ہو گیا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ ،44 ہزار 462 روپے ہو گئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 2 ہزار 572 روپے کا اضافہ ہوا جس سے نئی قیمت 3 لاکھ 81 ہزار 54 روپے ہو گئی۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کے بھاؤ میں 30 ڈالر کا اضافہ ہوا جس سے فی اونس سونا 4 ہزار 221 ڈالر کا ہو گیا۔
واضح رہے گزشتہ روز مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قمیت میں 1700 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔
