فوج کے خلاف عوام کو بھڑکانے کی اجازت نہیں دی جائے گی؛ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہاکہ پریس کانفرنس کا مقصد اندرونی طور پر موجود نیشنل سکیورٹی تھریٹ ہے،ہم تمام سیاسی جماعتوں کی عزت کرتے ہیں،پاک فوج اور عوام کے درمیان دراڑڈالنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جا سکتی ،فوج کے خلاف عوام کو بھڑکانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ ایک شخص اپنی ذات کا قیدی ہے، جو یہ سمجھتا ہے کہ میں نہیں تو کچھ نہیں،اس کی ذا ت اور خواہشات اس حد تک بڑھ چکی ہے وہ کہتا ہے میں نہیں تو کچھ نہیں ،اب سیاست ختم ہو چکی اب اس کا بیانیہ پاکستانی کی قومی سلامتی کیلئے خطرہ ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے سینئر صحافیوں اور اینکرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کی تعیناتی پر سب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،چیف آف ڈیفنس فورسز کے ہیڈکوارٹرز کا آغاز ہو چکا ہے،چیف آف ڈیفنس فورسز ہیڈکوارٹرز کی بہت عرصے سے ضرورت تھی،چیف آف ڈیفنس ہیڈکوارٹر جنگی معاملات کے بارے میں مکمل آگاہی فراہم کرے گا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ ایک شخص اپنی ذات کا قیدی ہے، جو یہ سمجھتا ہے کہ میں نہیں تو کچھ نہیں،اس کی ذا ت اور خواہشات اس حد تک بڑھ چکی ہے وہ کہتا ہے میں نہیں تو کچھ نہیں ،اب سیاست ختم ہو چکی اب اس کا بیانیہ پاکستانی کی قومی سلامتی کیلئے خطرہ ہے،ان کاکہناتھا کہ ہم تمام سیاسی جماعتوں کی عزت کرتے ہیں،ریاست پاکستان سے بڑھ کر کچھ نہیں،ہم مذہبی ، لسانی یا کسی سیاسی سوچ کی نمائندگی نہیں کرتے،ہم کسی سیاسی جماعت کا جھنڈا لے کر نہیں چلتے ۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ پریس کانفرنس کا مقصد اندرونی طور پر موجود نیشنل سکیورٹی تھریٹ ہے،ہم تمام سیاسی جماعتوں کی عزت کرتے ہیں،پاک فوج اور عوام کے درمیان دراڑڈالنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جا سکتی ،فوج کے خلاف عوام کو بھڑکانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
