پاکستان کی افواج اور عوام کے درمیان دراڑ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہناتھا کہ مسلح افواج کی قیادت کو نشانہ بنانے والے قوم کے خیر خواہ نہیں، اپنی سیاست کو افواج پاکستان سے دور رکھیں، افواج پاکستان اور عوام کے درمیان دراڑڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے ، ہماری مسلح افواج عوام اور ہندو توا سوچ کے درمیان ڈھال کر کردار ادا کر رہی ہے ، اپنی سیاست خود کریں ، فوج کو سیاست سے دور رکھیں۔
ان کا کہناتھا کہ پاکستان کی افواج اور عوام کے درمیان دراڑ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے، آئین میں اظہار آزادی رائے کی آزادی ہے ، قومی سلامتی پر اظہار رائے کی آئین اجازت نہیں دیتا ، پاکستانی فوج کی قیادت کے خلاف کسی بیانیے کی اجازت نہیں ، ایک شخص نے پاکستان کی ترسیلات زر بند کرنے کا کہا، عوام کو بجلی کے بل جمع نہ کروانے کی ترغیب دی ، ہم نے اپنے سے آٹھ گنا بڑی فوج کے سامنے کھڑے ہو کر دکھایا، کوئی چاہتا ہے کہ فوج خارجیوں اور دہشتگردوں کیخلاف قوم کی ڈھال نہ بنے ، یہ لوگ بیانیے کو پوری طرح پھیلاتے ہیں ، افغانستان اور بھارت کا سوشل میڈیا ان کے بیانیے کو بڑھاوا دیتا ہے ، سوشل میڈیا پر ترتیب اور تواتر کے ساتھ مسلح افواج کیخلاف ہرزہ سرائی کی جاتی ہے ، بھارت اور افغانستان میں موجود ٹرولنگ اکاونٹ منٹوں میں بیانیہ وائرل کرتے ہیں، بھارتی میڈیا مخصوص ٹولے کا سب سے بڑا سہولت کار ہے ، بھارتی میڈیا پر نورین نیازی ملک و قوم کیخلاف انٹرویو دیتی ہیں، وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کی پریس کانفرنس بھی بھارتی میڈیا پر دکھائی جاتی ہے ، بھارتی میڈیا پاکستان کی فوج کے خلاف پی ٹی آئی کی زبان بناہواہے ، یہ افواج پاکستان کیخلاف بیانیے پر بہت زیادہ پیسہ خرچ رہے ہیں۔
