بلوچستان کی عوام فیلڈ مارشل کی پیشہ ورانہ قیادت کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے، جمال خان رئیسانی


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلزپارٹی لے روکن قومی اسمبلی جمال خان رئیسانی نے سماجی رابطے کے ویب سایٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ملک کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز کا عہدہ سنبھالنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ان کی قیادت میں پاک فوج نے دشمن کی ہر جارحیت کو ناکام بنا کر قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔ انکی تقرری قوم کی امیدوں اور ملکی سلامتی کے تقاضوں کے عین مطابق ہے۔ بلوچستان کی عوام ان کی پیشہ ورانہ قیادت کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے اور ملکی دفاع، قومی سلامتی اور امن کے قیام کے لیے ان کے وژن کو ایک تاریخی سنگِ میل سمجھتے ہیں۔

WhatsApp
Get Alert