قلعہ سیف اللہ: پرانی دشمنی پر کا گلا کاٹ کر قتل ، قاتل گرفتار


قلعہ سیف اللہ ( ڈیلی قدرت )پولیس نے ہمایوں پمپ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے رحمن دوتانی کے قاتل کمال خان دوتانی، سکنہ ژوب کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایس ایچ او عصمت اللہ غلزئی، ایڈیشنل ایس ایچ او رحیم الدین کاکڑ، ڈیوٹی آفیسر عبد الہادی عسکر اور ملا خیر کاکڑ کی زیر نگرانی بروقت کارروائی کی گئی۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق کمال خان دوتانی نے پرانی دشمنی کے سبب رحمن دوتانی کو ذبح کر کے قتل کیا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے چاقو اور دیگر آلات برآمد کر لیے ہیں۔مزید قانونی کارروائی اور مقدمہ درج کرنے کے عمل کے لیے تحقیقات جاری ہیں اور پولیس نے یقین دلایا ہے کہ قاتل کو عدالت کے سامنے پیش کیا جائے گا اور انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

WhatsApp
Get Alert