کوئٹہ: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی دفاعی استحکام کی جانب اہم سنگ میل ہے: حاجی ولی محمد نورزئی

کوئٹہ ( ڈیلی قدرت )پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری برائے سوشل ویلفیئر حاجی ولی محمد نورزئی نے چیف آف آرمی اسٹاف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ملک کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز کے منصب پر تعیناتی پر شاندار الفاظ میں مبارکباد دی ہے۔انہوں نے اسے ملکی دفاع، ادارہ جاتی ہم آہنگی اور اسٹراٹیجک کمانڈ کے مضبوط ترین دور کا آغاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بصیرت، قومی خدمات اور پیشہ ورانہ صلاحیتیں پاکستان کو ایک نئے دفاعی استحکام کی جانب لے جائیں گی۔حاجی ولی محمد نورزئی نے کہا کہ پوری قوم اس تقرری کو ملکی سلامتی، نظم و ضبط اور دفاعی پروگرام کے لئے غیر معمولی پیش رفت سمجھتی ہے، اور یہ فیصلہ پاکستان کو جدید دفاعی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے میں سنگِ میل ثابت ہوگا۔
