مچ جیل کی کپڑا فیکٹری 15 سال بعد بحال ہوگی، نجی ادارے سے معاہدہ طے، قیدیوں سے مشقت لی جائیگی


کوئٹہ ( ڈیلی قدرت ) بلوچستان کی مچ جیل میں پندرہ سال قبل جلائی گئی کپڑا فیکٹری کو بحال کرنے کا فیصلہ ،، محکمہ جیل خانہ جات کے حکام اور نجی ادارے کے درمیاں معاہدے پر دستخط ہوگئے مچ جیل میں فیکٹری کی بحالی کے بعد قید بامشقت کی سزا کے قیدی سے فیکٹری میں مشقت لی جائے گی ۔محکمہ جیل خانہ جات کے حکام کے مطابق 2010میں بلوچستان کی مچ جیل میں قیدیوں کی ہنگامہ آرائی کے دوران کدر کپڑا بنانے والی فیکٹری کو نذرآتش کردیا تھا جس کے بعد سے جیل میں قید بامشقت کے قیدی فارغ رہتے تھے ۔، محکمہ جیل خانہ جات کے آئی جی نے کدر کپڑا بنانے والی فیکٹری کی بحالی کیلئے نجی ادارے کاساتھ ایک ایم او یو سائن کردیا۔ محکمہ جیل خانہ جات نجی ادارے کے تعاون سے مچ جیل میں کدر کپڑا بنانے والی فیکٹری دوبارہ لگائے گا ۔

WhatsApp
Get Alert