فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی قیادت نے دفاع اور معیشت کو نئی قوت دی، پاکستان کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے: سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری

اسلام آباد /کوئٹہ ( ڈیلی قدرت )چیئرپرسن سینٹ قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق سینیٹرثمینہ ممتاز زہری نے پاکستان کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز کے عہدے پر موجودہ تقرری و توسیع پر فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔اپنے تہنیتی پیغام میں سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کہا کہ جنرل عاصم منیر پاکستان کا فخر اور ملکی سلامتی کے مضبوط ترین ستون ہیں۔ ان کی شاندار قیادت نے نہ صرف دفاع کو نئی قوت دی ہے بلکہ معیشت، قومی استحکام اور یکجہتی کے عمل کو بھی مزید تقویت بخشی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ تقرری و توسیع وطن عزیز کی سلامتی، دفاعی حکمتِ عملی اور مستقبل کے استحکام کے لیے انتہائی اہم اور بروقت فیصلہ ہے۔ جنرل عاصم منیر کی پیشہ ورانہ قیادت نے پاکستان کو اندرونی و بیرونی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مضبوط بنیاد فراہم کی ہے۔سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے مزید کہا کہ بلوچستان سمیت پورے ملک کی عوام اور ادارے پاک افواج کی قیادت پر بھرپور اعتماد رکھتے ہیں۔ قومی یکجہتی، امن، دفاع اور معاشی ترقی میں فوج کا کردار ہمیشہ قابلِ تعریف رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی پیشہ ورانہ قیادت سے پاکستان کا دفاع اور قومی استحکام مزید مستحکم ہوا ہے اور ان کی قیادت پاکستان کے روشن، محفوظ اور مستحکم مستقبل کی ضمانت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم بالخصوص بلوچستان کی عوام اور ادارے ملک کی سلامتی اور معیشت میں پاک افواج کی قیادت پر بھرپور اعتماد رکھتے ہیںاور ملکی یکجہتی، امن اور معاشی ترقی میں فوج کا کردار ہمیشہ اہم اور قابل تعریف رہا ہے۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کہا کہ فیلڈ مارشل کی قیادت میں معرکہء حق میںپاک افواج شاندار کامیابی حاصل کی اور دشمن کی ہر جارحیت کو ناکام بنا کر قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔ انہوںنے چیف آف ایئر اسٹاف ظہیر احمد بابر سدھو کو بھی مدت ملازمت میں دو سال کی توسیع پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کیا۔ انہوں نے کہا کہ ظہیر احمد بابر سدھو کی قیادت میں پاکستان فضائیہ نے معرکہء حق میں شاندار پیشہ ورانہ کا صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے دشمن کے جنگی ہوائی جہاز تباہ کئے اور دشمن پر اپنی دھاک بٹھائی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تمام افواج چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی قیادت میں ہمہ وقت چوکس ہیں اور دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی قیادت میں ایک مضبوط اسلامی فلاحی ریاست کے طور پر اْبھرا۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے مزید کہا کہ پاکستان کی سرحدوں کی حفاظت کرنے والا ہر جوان فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی قیادت پر بھرپور اعتماد رکھتا ہے۔فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز کی تعیناتی قومی سلامتی اور امن کے قیام کے لیے تاریخی سنگِ میل ثابت ہوگا۔
