جنرل عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی قومی سلامتی کیلئے ناگزیر تھی، دشمن نے جارحیت کی تو صفحہ ہستی سے مٹا دینگے: میر علی حسن زہری

کوئٹہ ( ڈیلی قدرت ) ترجمان صدر آصف علی زرداری و صوبائی وزیر زراعت و کوآپریٹو میر علی حسن زہری نے فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کو ملک کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز کے عہدے پر تقرری پر مبارکباددی ہے ۔ اپنے تہنیتی پیغام میں نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے میر علی حسن زہری نے کہا کہ فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی قائدانہ صلاحیتوں نے ملکی دفاع کے ساتھ معیشت کو بھی مضبوط بنایا ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ تقرری قومی سلامتی اور ملک کی ترقی کے لیے ناگزیر تھی۔انہوں نے کہا کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کی تعیناتی عصری اور جدید جنگی تقاضوں سے ہم آہنگ ہے اور اس سے ملک کا دفاع مزید بہتر ہو گا۔ میر علی حسن زہری نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ پاک افواج نے فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی سربراہی میں دشمن کی ہر جارحیت کو ناکام بنا کر قوم کا سر فخر سے بلند کیااورپاکستان فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی قیادت میں ایک مضبوط اسلامی فلاحی ریاست کے طور پر اْبھراہے۔پاکستان کی سرحدوں کی حفاظت کرنے والا ہر جوان فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی قیادت پر بھرپور اعتماد رکھتا ہے اورفیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی تقرری قوم کی اْمنگوں اور ملکی سلامتی کے تقاضوں کے عین مطابق ہے۔ وزیر زراعت نے کہا کہ جنرل عاصم منیر کی پیشہ ورانہ قیادت سے پاکستان کا دفاع اور قومی استحکام مزید مستحکم ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی دنیا میں پاکستان کا تاثر امن پسند ملک کے طور پر ابھرا ہے جو اپنی آزادی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرتا بلکہ دشمن کو جنگ مسلط کرنے پر بھرپور انداز میں سبق سکھانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم بالخصوص بلوچستان کی عوام اور ادارے ملک کی سلامتی اور معیشت میں پاک افواج کی قیادت پر بھرپور اعتماد رکھتے ہیںاور ملکی یکجہتی، امن اور معاشی ترقی میں فوج کا کردار ہمیشہ اہم اور قابل تعریف رہا ہے۔ میر علی حسن زہری نے کہا کہ فیلڈ مارشل کی قیادت میں معرکہء حق میںپاک افواج شاندار کامیابی سے پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن ہوا اور پاکستان کو عزت ملی۔ میر علی حسن زہری نے چیف آف ایئر اسٹاف ظہیر احمد بابر سدھو کو بھی مدت ملازمت میں دو سال کی توسیع پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تمام افواج چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی قیادت میں ہمہ وقت چوکس ہیں اور دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے تیار ہے۔ جنگ مسلط کرنے کی صورت میں جنگی صلاحیتوں کا بہترین استعمال پاک فوج کا وطیرہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو فخر ہے کہ پاک وطن کی حفاظت کی ذمہ داری پاک فوج پر ہے اور یہ ذمہ داری پاک فوج بہترین انداز میں پورا کر رہی ہے ۔ حالیہ معرکہ حق کے بعد دنیا جان گئی ہے کہ پاک فوج اپنی جنگی صلاحیتوں کا استعمال کرنا خوب جانتی ہے ۔ میر علی حسن زہری نے کہا کہ دشمن کسی شک و شبہ میں نہ رہے اور نہ اپنے اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے پاکستان کو زیر کرنے کی ناکام کوشش کرے کیونکہ اگر آئندہ دشمن نے کسی بھی قسم کی جارحیت کی تو اُسے صفحہ ہستی سے مٹا دیا جائے گا۔
