کوئٹہ: عوام کا جوق در جوق شامل ہونا محمود خان اچکزئی کے بیانیے کی تائید ہے، مسلم اتحاد کالونی میں درجنوں خاندانوں کی پشتونخوا میپ میں شمولیت

خبر: کوئٹہ ( ڈیلی قدرت ) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ کامیاب اور عظیم الشان جلسہ عام اور عوام کی پارٹی صفوں میں جوق درجوق شمولیت دراصل پارٹی کے محبوب چیئرمین ملی مشر محمود خان اچکزئی کا بیانیہ اور پارٹی کی درست قومی، سیاسی ، جمہوری پالیسیوں پر مہر تصدیق ہے۔ عوام کی امیدیں پشتونخوامیپ سے ہیں اور کارکنوں نے گھر گھر پارٹی پروگرام کو پہنچانا ہوگااورر عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ غیروں کی مفادات کی منفی طرز عمل پر مبنی سیاست کو ترک کرکے پشتون قومی تحریک کے اہداف کے حصول کے لیے پشتونخواملی عوامی پارٹی کے پلیٹ فارم سے جدوجہد کرے۔ خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی کے ملی ارمانوںکی تکمیل اور پشتون قومی اہداف کے حصول کے لیے جاری جدوجہد کو مزید تیز کرنا اور اپنے تنظیمی ڈھانچے کو فعال ومضبوط بنانا ہر سیاسی کارکن کی ذمہ داریوں میںشامل ہیں۔ ان خیالات کا اظہارپشتونخوامیپ کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری سردار ادریس بڑیچ ،ضلع سینئر معاون سیکرٹری جمشید دوتانی ، ضلع سبی کے سیکرٹری نور احمد شاہ خجک،ضلع معاون محمد حیات بڑیچ اور تحصیل سیکرٹری نیازبڑیچ نے ضلع کوئٹہ تحصیل سریاب سے مربوط مسلم اتحاد کالونی علاقائی یونٹ کے زیر اہتمام شمولیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ جس کی صدارت علاقائی سیکرٹری ملک سلطان خان درانی نے کی اورصدارتی خطاب کیا۔ اس موقع پر پارٹی کے صوبائی سینئر نائب صدر ضلع کوئٹہ کے سیکرٹری سید شراف آغا، ضلع معاون سیکرٹری عطاء اللہ امیری، ضلع کمیٹی کے اراکین حاجی ودود ادوزئی، حاجی شاغاسی آکا ، شیر علی بڑیچ، خدائے نظر بڑیچ، تحصیل اطلاعات سیکرٹری صدام خان ، تحصیل ایگزیکٹیوز اورکمیٹی کے اراکین بھی موجود تھے۔ شمولیتی پروگرام میں سابق ناظم حاجی مالک بڑیچ نے اپنے گھرانے کے 50 افراد ، حاجی علی خان بڑیچ نے 40، سلطان بڑیچ نے 30 ، عبدالرزاق بریچ نے 20 ، حاجی ملوک آکا نے 30، حاجی بختیار بڑیچ نے 35اور تاج محمد بڑیچ نے 50افراد کے ہمراہ پشتونخواملی عوامی پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔ مقررین نے شمولیت کرنیوالوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کی بروقت پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ خوش آئند ہیں ہمیں امید ہے کہ آپ پارٹی کی دعوت پر عوام کو پارٹی میں شامل کرینگے اور علاقے میں پارٹی کو فعال ومنظم بنائینگے۔ مقررین نے کہا کہ پشتونخوامیپ بلا رنگ، نسل ، زبان، مذہب ، فرقہ تمام انسانیت کی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ غیروں کی منفی طرز سیاست ، اخلاقیات ،ذاتی گروہی ومفادات کی سیاست سے مایوس ہوکر عوام پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صفوں میں شامل ہورہے ہیں۔ مقررین نے کہا کہ کرپشن و کمیشن میں ملوث حکومت کو عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں، تعلیم ،صحت کے شعبوں کی تباہی حالی ، پینے کے صاف پانی کی قلت ، بجلی وگیس کی بندش ، بدامنی ، چوری ،ڈکیتی کی صورتحال نے کوئٹہ کے شہریوں کو ذہنی کوفت کا شکار بنادیا ہے۔ عوامی خدمت کے اداروں مفلوج بنادیئے گئے ہیں ۔پشتونخواملی عوامی پارٹی ہر علاقے میں عوام کے مسائل سے باخبر اور اس کے حل کے لیے کاوشوں میں مصروف ہوکر عملی طو رپر جدوجہد کررہی ہے اور عوام کی خدمت ہی پشتونخوامیپ کے شعار میں شامل ہیں۔
