معروف ٹاک ٹاکر پیاری مریم انتقال کر گئیں

کراچی(قدرت روزنامہ)نرم گفتار اور دلکش کونٹینٹ کی بدولت لاکھوں دلوں پر حکمرانی کرنے والی معروف ٹک ٹاکر و انفلوئنسر پیاری مریم کا اچانک انتقال ہوگیا۔
پیاری مریم کے انتقال کی خبر ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دی گئی جس نے ان کے مداحوں کو غمزدہ کردیا۔مریم اپنے شوہر احسن علی کے ساتھ خوشگوار زندگی گزار رہی تھیں اور وہ جڑواں بچوں کی ماں بنی تھیں ۔اچانک طبیعت خراب ہونے پر مریم کو اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ انتقال کر گئیں۔
بعدازاں ان کے شوہر نے بتایا کہ ان کے دو بیٹے بالکل محفوظ ہیں، افواہوں سے گریز اور پیاری مریم کے لیے دعا کریں۔
