آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقے پڑ جانے کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں لیکن ماہر امراض چشم ڈاکٹر روشنی پٹیل کا کہنا ہے کہ کھانے میں زیادہ نمک استعمال کرنے سے بھی آپ کی آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقے پڑ سکتے ہیں، جن سے کھانے میں نمک کی مقدار کم کرکے چھٹکارا پایا جا سکتا ہے . انہوں نے کہا کہ نمک کی زیادتی سے جسم میں مائع مواد میں رکاوٹ کا امکان بڑھ جاتا ہے اور عموماً یہ مائع مواد آنکھوں کے نیچے جمع ہوتا ہے جس سے اس جگہ پر جلد کی رنگت سیاہی مائل ہو جاتی ہے . ایسے لوگوں کو اپنی خوراک میں نمک کی مقدار کم کرنی چاہیے،واضح رہے کہ آج کل ہر کوئی بے خوابی یا رات تک جاگنے کا عادی ہے جس کی وجہ سے آنکھوں کے گرد حلقے ہونا عام سی بات ہے . کیا آپ بھی آنکھوں کے گرد حلقوں کی وجہ سے پریشان ہیں اگر ہاں تو آج ہم آپکو چند ایسی مفید اور آزمودہ کام کی باتیں بتائیں گے جن پر عمل کر کے آپ مہینوں میں نہیں بلکہ دنوں میں اپنی آنکھوں کے گرد موجود حلقوں کو ختم کر سکتے ہیں . پاؤں کے تلوؤں میں سرسوں کے تیل کی مالش کرنے سے آنکھوں کی روشنی بڑھتی ہے اور حلقے بھی غائب ہوجاتے ہیں . کھانے کے بعد سونف کھانے سے حیرت انگیز طورسیاہ حلقوں سے نجات حاصل ہوجاتی ہے . آنکھوں کے گرد سیاہ جلد کا لیموں سے زیادہ اچھا علاج کوئی نہیں، شہد اور لیموں کا پیسٹ لگانے سے مرض ختم ہوجاتا ہے . وہ خواتین جو آنکھوں کے ارد گرد جلد پر پڑنے والے دھبوں سے پریشان ہیں ان کو چاہیے کہ وہ گاجر کو اپنی خوراک کا حصہ بنا لیں . آنکھوں کے حلقوں کے گرد ناریل کے تیل کی مالش کریں اور حلقوں پر لگا کر کچھ دیر کے لیے چھوڑ دیں، پھر اس کے بعد نیم گرم پانی یا صاف تولییسے اسے صاف کرنے سے سیاہ حلقوں میں حیرت انگیز کمی دکھائی دیتی ہے . اس کے علاوہ مچھلی کو اپنی غذا کا حصہ بنالیں کیونکہ مچھلی جلد اور آنکھوں دونوں کے لیے مفید ہے . . .
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اللہ کی دی ہو ئی بیش بہا نعمتوں سے ایک نعمت آنکھیں ہیں جس طرح روشنی کی قدر اندھیرے میں رہنے والے جانتے ہیں اس ہی طرح بینائی کی قدرو قیمت وہ ہی جانتے ہیں جو اس سے محروم ہوتے ہیں . آنکھوں کی جتنی بھی حفاظت کی جائے کم اس لیے آپ اپنی غذا میں ایسی چیزوں کا استعمال زیادہ کریں جو آپ کی آنکھوں کی بینائی کے لیے مفید اور کارآمد ہو ں .
متعلقہ خبریں