تربت: 13 افغان شہریوں سمیت 39 غیر ملکی گرفتار، یورپ جانے کی کوشش ناکام، ایران کی سرحد پر چیکنگ سخت: ایس پی زوہیب محسن


تربت ( ڈیلی قدرت )تربت میں ڈسٹرکٹ پولیس کیچ نے بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے گزشتہ دو روز میں 39 غیر ملکیوں کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار افراد میں دو خواتین اور سات بچے سمیت 13 افغان شہری شامل ہیں، جو بغیر کسی قانونی دستاویز کے ایران کے راستے یورپ جانے کی کوشش کر رہے تھے۔ایس پی کیچ کیپٹن (ر) زوہیب محسن نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش اور قانونی مراحل مکمل ہونے کے بعد تمام افراد کو ایف آئی اے کے حوالے کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کی طرف غیر قانونی نقل و حرکت اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں۔پولیس کے مطابق 6 دسمبر کو بھی 26 غیر ملکی گرفتار کر کے ایف آئی اے کے حوالے کیے گئے تھے، جبکہ شہر میں گشت اور چیکنگ مزید سخت کر دی گئی ہے۔ حکام نے واضح کیا کہ ایسی کارروائیاں مستقبل میں بھی تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گی۔

WhatsApp
Get Alert