میں شروع سے ہی بہت بولڈ ہوں، حمائمہ ملک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی خوبرو اداکارہ حمائمہ ملک کا اپنے شوبز کیریئر سے متعلق کہنا ہے کہ وہ شروع سے ہی بہت بولڈ رہی ہیں . پاکستان کی مشہور و مہنگی ترین اداکارہ حمائمہ ملک نے حال ہی میں انٹرویو کے دوران اپنی نجی و پیشہ ورانہ زندگی سے متعلق بات کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو کیریئر کے دوران پیش آنے والی مشکلا ت سے آگاہ کیا ہے .

حمائمہ ملک نے میزبان نعمان اعجاز کی جانب سے پوچھے گئے سوالا ت کے جواب میں بتایا کہ ’انہوں نے بہت چھوٹی سی عمر ہی میں شہرت حاصل کر لی تھی، وہ 14 سال کی تھیں جب اُنہیں لوگ جاننے لگ گئے تھے، اُن دِنوں سوشل میڈیا بھی نہیں تھا مگر اُن کے کام کو پہچان مل گئی تھی . ‘
حمائمہ ملک نے خود سے متعلق مزید بتایا کہ ’وہ شروع ہی سے بہت بولڈ رہی ہیں . ‘حمائمہ ملک کا کہنا تھا کہ ’انہو ں نے بھارت جا کر عمران ہاشمی کے ساتھ گانے پکچرائز کروائے تھے، وہ 14 سال کی تھیں جب انہوں نے ماڈلنگ کے ذریعے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا . ‘ اُن کا مزید کہنا تھا کہ ’انہوں نے کبھی کوئی ڈانس کلاس نہیں لی مگر اُن کی ڈرامہ ڈائریکٹر نے اُنہیں ایک گانے پر ڈانس کرنے کو کہا تھا اور کیوں کہ اُنہیں شوق تھا اسی لیے انہوں نے پاکستانی ڈرامے کے گانے می ڈانس بھی باآسانی کر لیا تھا . ‘ . .

متعلقہ خبریں