بیرسٹر گوہر خان کی حکومت کو بڑی پیش کش،کہا ٹینشن کم اور ٹمپریچر ڈاؤن کرنے کی ضرورت ہے


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر خان کی حکومت کو بڑی پیش کش، کہا عمران خان اور بشری بی بی سے قیادت ، اراکین اور رہنماؤں کی ملاقات کرا دیں، آپ دیکھے گے کیسے آپ کی بری باتوں کے بجائے اچھی باتیں آنا شروع ہو جائیں گی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا پاکستان مزید درجہ حرارت کا متحمل نہیں ہو سکتا، لوگ تلواریں نیام سے نکال کر کھڑے ہو جائیں تو ملک، قوم اور جمہوریت کا نقصان ہوگا، ٹینشن کم اور ٹمپریچر ڈاؤن کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ جو Hard Talk ہے اس سے پاکستان کا دشمن ہی خوش ہوگا۔ عوام ہماری طرف دیکھ رہی اور ہم اتنا الجھ گئے کہ وہ مایوس ہو گئی ہے۔
بیرسٹر گوہر خان نے مزید کہا الیکشن کمیشن نے تاحال ہمارا سرٹیفکیٹ نہیں دیا، بطور سیاسی جماعت ہم کسی کو نامزد یا دستخط نہیں کر سکتے۔ سیاسی جماعتوں پر پابندی کا تصور بھی درست نہیں۔دو سال بعد ہم وہیں کھڑے ہیں جہاں پہلے تھے۔ کل ملاقاتوں کا دن ہے، اور ملاقاتیں ہونی چاہئیں۔

WhatsApp
Get Alert