ریشم کی فواد چوہدری کے ساتھ یادگار سیلفی وائرل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریشم کی فواد چوہدری اور ان کی اہلیہ حبا کے ساتھ یادگار سیلفی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے . ریشم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری اور ان کی اہلیہ حبا کے ساتھ کچھ تصاویر شیئر کی ہیں .

انہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’ایک یادگار سیلفی میرے بہت پیارے دوستوں مسٹر اینڈ مسز فواد چوہدری کے ساتھ‘ .

 
View this post on Instagram
 

A post shared by therealresham (@therealresham)

یہ سیلفیاں لاہور میں ایک ڈنر کے بعد لی گئی ہیں، سیلفیوں میں اداکارہ ریشم، وفاقی وزیر فواد چوہدری اور ان کی اہلیہ حبا کے ہمراہ اداکارہ عمار خان اور حریم فاروق بھی موجود ہیں . وفاقی وزیر فواد چوہدری کا اداکاراؤں کے ساتھ یہ ڈنر کس حوالے سے تھا اس بارے میں تفصیلات سامنے نہیں آئیں . ریشم کی اس پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملاجلا ردِ عمل سامنے آرہا ہے . . .

متعلقہ خبریں