جسٹس کامران ملاخیل کی سربراہی میں ہائیکورٹ انصاف کی فراہمی کا مضبوط ستون ثابت ہوگا، نئے چیف جسٹس کو مبارکباد: حاجی ولی محمد

کوئٹہ ( ڈیلی قدرت )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری حاجی ولی محمد نورزئی نے بلوچستان ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس جسٹس کامران خان ملاخیل کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناں کا اظہار کیا ہے۔جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس کامران خان ملاخیل کی سربراہی میں بلوچستان ہائیکورٹ آئین و قانون کی بالادستی، شفاف عدالتی عمل اور بروقت انصاف کی فراہمی کے لیے ایک مضبوط ستون ثابت ہوگا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئے چیف جسٹس کے دور میں صوبے میں عدالتی اصلاحات، مقدمات کے جلد فیصلے اور انصاف کی بہتر رسائی کے حوالے سے نمایاں بہتری دیکھنے میں آئے گی۔حاجی ولی محمد نورزئی نے مزید کہا کہ بلوچستان کو ایک ایسے عدالتی نظام کی ضرورت ہے جو کمزور طبقوں کو سہارا دے اور ہر شہری کو برابری کی بنیاد پر انصاف فراہم کرے، اور جسٹس کامران خان ملاخیل کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں اس سمت میں اہم کردار ادا کریں گی۔ انہوں نے عدلیہ کی ادارہ جاتی مضبوطی کے لیے اپنی مکمل حمایت کا یقین بھی دلایا۔
