انڈونیشیا میں شدید زلزلہ، سونامی وارننگ جاری

انڈونیشیا(قدرت روزنامہ)انڈونیشیا کے جزیرے فلوریس میں شدید زلزلہ آیا ہے جس کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے . غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق زلزلے کے جھٹکے جزیرہ فلوریس کے ٹاؤن مومیر کے قریب محسوس کیئے گئے جن کی شدت 7.7 ریکارڈ کی گئی ہے .

غیر ملکی خبر ایجنسی نے یہ بھی بتایا ہے کہ زلزلہ فلوریس کے سمندر میں 76 کلو میٹر گہرائی میں آیا ہے . زلزلے سے ہونے والے نقصان کی تفصیل فوری طور پر سامنے نہیں آ سکی ہے . پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر نے زلزلے کے بعد سونامی وارننگ جاری کر دی گئی ہے . پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر کے مطابق زلزلے کے بعد سونامی کی لہریں آ سکتی ہیں، سونامی زلزلے کے مرکز سے 1 ہزار کلو میٹر کے دائرے میں ممکن ہیں . . .

متعلقہ خبریں