35ویں نیشنل گیمز میں بلوچستان ویمنز والی بال ٹیم کا شاندار کارکردگی کا مظاہرہ ،سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

کراچی (قدرت روزنامہ)35ویں نیشنل گیمز میں بلوچستان ویمنز والی بال ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ ٹیم نے اپنے اہم میچ میں سندھ کو دو سیٹس میں یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست دی، جو کہ ان کی محنت اور ٹیم ورک کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
بلوچستان ٹیم کا سیمی فائنل اب پاکستان آرمی کے خلاف ہوگا، جو ایک سخت مقابلہ متوقع ہے۔ ٹیم کی بہترین کارکردگی کا سہرا کوچ حاجی اکبر صاحب کی محنت اور رہنمائی کو جاتا ہے جن کی زیر نگرانی کھلاڑی مسلسل عمدہ کارکردگی پیش کر رہے ہیں۔
بلوچستان ویمنز ٹیم کے اس نمایاں کارنامے پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔
