میڈیکل کالجز کے طلباء کے مسائل پر متعلقہ حکام سے رابطہ کریں گے،نواب اسلم رئیسانی
کو ئٹہ(قدرت روزنامہ)چیف آف سراوان و سابق وزیراعلی بلوچستان نواب محمد اسلم خان رئیسانی،وسینئر سیاستدان نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی سے میڈیکل کالجز کے طلباکے نمائندہ وفد کی ملاقات، طلبارہنماں نے نواب محمد اسلم خان رئیسانی اور نوابزاد ہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی کو پاکستان میڈیکل کمیشن کی جانب سے میڈیکل کالجز میں زیر تعلیم طلباسے اسپیشل ٹیسٹ لینے کے فیصلہ سے متعلق اپنے تحفظات اور خدشات سے آگاہ کیا
اس موقع پر چیف آف سراوان وسابق وزیراعلی بلوچستان نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے طلباکو یقین دہانی کرائی کہ ان کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن کوششیں بروئے کار لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کی اقوام کا ایک ایک منٹ قیمتی ہے یہاں چھ سو طلباکے مستقبل کو دا پر لگایا جارہا ہے انہوں نے طلباکو یقین دہانی کرائی کہ مسئلہ کے جائز حل کیلئے وہ متعلقہ حکام سے رابط کریں گے۔