کوئٹہ: گونگے بچے کیساتھ بدفعلی کرنے والا ملزم دھر لیا گیا


کوئٹہ ( ڈیلی قدرت )کوئٹہ ایئرپورٹ تھانہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گونگے بچے کے ساتھ بدفعلی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی عملداری محمد آصف خان کی ہدایات پر ایس پی صدر سید طلال احمد شاہ کی نگرانی اور ڈی ایس پی ایئرپورٹ عجب خان کاکڑ کی سرپرستی میں ایس ایچ او ایئرپورٹ محمد ناصر اور عملے نے کارروائی کی۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے خلاف مزید تفتیش جاری ہے اور واقعے میں ملوث کسی بھی شخص کو قانون کے مطابق سخت کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔ پولیس حکام نے کہا کہ بچوں کے ساتھ ظلم کرنے والے عناصر کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں۔

WhatsApp
Get Alert