کراچی میں کل سے سردی بڑھے گی
کراچی (قدرت روزنامہ)کل سے کراچی میں سردی بڑھ سکتی ہے، شہری گرم کپڑے، سوئٹرز، جیکٹس، لحاف، کمبل نکال لیں۔محکمۂ موسمیات کی جانب سے ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں کل سے سردی میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کا موسم خشک اور رات سرد رہنے کا امکان ہے، جبکہ 16 دسمبر کے بعد سردی میں مزید اضافہ متوقع ہے۔محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سسٹم پاکستان پر اثر انداز ہو رہا ہے، جس سے شمالی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان۔
محکمۂ موسمیات نے بتایا کہ شہرِ قائد میں آج کم سے کم درجۂ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ آج رات میں کم سے کم درجۂ حرارت 10 سے 11 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ کراچی میں شمال مغرب کی سمت سے 7 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، صبح میں ہوا میں نمی کا تناسب 58 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔محکمۂ موسمیات نے یہ بھی بتایا ہے کہ صبح میں شہرِ قائد میں ہر سمت کہر چھائی رہی جس کی وجہ سے حدِ نگاہ 3 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔