کوئٹہ: تعلیم قومی ترقی کی بنیاد ہے، پاک فوج نوجوانوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کریگی: کور کمانڈر بلوچستان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کور کمانڈر بلوچستان نے یونیورسٹی آف بلوچستان کے طلباء اور فیکلٹی کے ساتھ براہ راست نشست کا اہتمام کیا، جس میں صوبے کی ترقی، امن و استحکام اور نوجوانوں کے کردار پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ کور کمانڈر نے شرکاء کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ مثبت سوچ کے ساتھ ملکی ترقی میں حصہ لیں۔
انہوں نے تعلیم کو قومی ترقی کی بنیاد قرار دیتے ہوئے طلباء کو محنت اور لگن سے مقاصد حاصل کرنے کی ترغیب دی اور یقین دلایا کہ پاک فوج بلوچستان کے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو فروغ دینے اور انہیں ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ طلباء نے نشست کو فائدہ مند قرار دیتے ہوئے پاک فوج کی جانب سے بلوچستان کی تعمیر و ترقی اور دفاع میں کیے گئے اقدامات کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ ایسے براہ راست رابطے نوجوانوں اور اداروں کے درمیان اعتماد اور ہم آہنگی پیدا کرنے میں معاون ثابت ہونگے۔
