مداحوں کو یمنیٰ زیدی کی معصومیت بھا گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خوبرو اداکارہ یمنیٰ زیدی کی سوشل میڈیا پر نئی خوبصورت ویڈیوز اور تصویریں وائرل ہیں جن میں مداحوں کی جانب سے اُن کی خوبصورتی کی خوب تعریفیں کی جا رہی ہیں۔

یمنیٰ زیدی کی جاندار اداکاری کا تو ہر کوئی دیوانہ ہے مگر بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ یمنیٰ زیدی کو ادب سے بھی بے حد لگاؤ ہے۔یمنیٰ زیدی خود بھی صوفیانہ کلام لکھتی ہیں اور اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر مداحوں کے ساتھ شیئر بھی کرتی رہتی ہیں جسے خوب سراہا جاتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Niche Lifestyle (@nichelifestyle)


معصوم سی صورت، اداکاری میں منجھی ہوئی فنکارہ یمنیٰ زیدی نے گزشتہ دنوں خوبصورت لباس پہنے ریمپ واک کی اور اپنی خوبصورتی اور معصومانہ اداؤں سے کروڑوں دل جیت لیے ہیں۔

یمنیٰ زیدی کے اس لباس اور واک کی متعدد ویڈیوز اور تصویریں سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Niche Lifestyle (@nichelifestyle)


یمنیٰ زیدی کی اِن تصویروں اور ویڈیوز کے کمنٹ باکس میں اُنہیں مداحوں کی جانب سے پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبصورت، مہذب اور سلجھی ہوئی اداکارہ قرار دیا جا رہا ہے۔ایک صارف کا کمنٹ باکس میں لکھنا ہے کہ پاکستان کی دیگر اداکاراؤں کو یمنیٰ زیدی سے فیشن سیکھنا چاہیے۔

یمنیٰ زیدی کی اِن ویڈیوز اور تصویروں پر کمنٹ کرتے ہوئے مداحوں کا کہنا ہے کہ’آپ کتنی خوبصورت لڑکی ہیں۔‘یمنیٰ زیدی کی ان تصویروں پر پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکاراؤں کی جانب سے بھی خوب تعریفی کمنٹ کیے جا رہے ہیں۔