ژوب: آئی جی ایف سی نارتھ کا بازار کا اچانک دورہ، شہریوں میں گھل مل گئے
سیکیورٹی کا جائزہ، عوام کا پاک فوج کی کاوشوں کو خراج تحسین

ژوب(قدرت روزنامہ) آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ) نے ژوب بازار کا اچانک دورہ کیا اور مقامی شہریوں و دکانداروں سے غیر رسمی ملاقات کی۔



انہوں نے دورے کے دوران سیکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔ آئی جی ایف سی بازار میں مقامی شہریوں کے ساتھ گھل مل گئے اور دکانداروں سے ملاقات کر کے ان کے مسائل سنے۔


اس موقع پر عوام نے آئی جی ایف سی کو اپنے درمیان پا کر خوشی کا اظہار کیا اور پاک فوج و ایف سی بلوچستان کی جانب سے امن و استحکام کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا۔


یہ دورہ عوام کے ساتھ قریبی تعلق اور بلوچستان میں پائیدار امن کے قیام کے عزم کی عملی مثال ہے۔
