اڈیالہ جیل کے باہر عمران خان کی بہنوں اور کارکنوں پر پولیس کا دھاوا، واٹر کینن کا استعمال، ایم این اے شاہد خٹک زخمی، حکومت نے اخلاقیات کا جنازہ نکال دیا: پی ٹی آئی


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف نے گزشتہ رات اڈیالہ جیل کے باہر عمران خان کی بہنوں، خواتین کارکنوں اور پارٹی رہنماؤں پر پولیس کے وحشیانہ تشدد کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔
ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق علیمہ خان، عظمہ خان اور نورین نیازی عدالت کے حکم پر ملاقات کے لیے پرامن طور پر موجود تھیں کہ رات کی تاریکی اور شدید سردی میں پولیس نے ان پر واٹر کینن اور لاٹھی چارج کے ذریعے حملہ کیا۔ اس وحشیانہ کارروائی میں عمران خان کی بہنیں اور دیگر خواتین زمین پر گر گئیں جبکہ ایم این اے شاہد خٹک سمیت کئی کارکن شدید زخمی ہوئے۔
پی ٹی آئی نے کہا کہ یہ واقعہ حکومت کی فاشسٹ سوچ اور خوف کی علامت ہے، حکمران اخلاقیات اور انسانی قدروں سے عاری ہو چکے ہیں، تاہم ریاستی جبر اور سفاکی تحریک انصاف کے کارکنوں اور قیادت کو جھکا نہیں سکتی، ہماری جدوجہد مزید قوت کے ساتھ جاری رہے گی۔

WhatsApp
Get Alert