جنید صفدر کی گلوکاری کاجادو راحت فتح علی خان کے سامنے بھی چل گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جنید صفدر کا اپنے نکاح کی تقریب کے بعد گزشتہ شب ’قوالی نائٹ‘ میں بھی آواز کا جادو چل گیا ۔جنید صفدر کی بارات سے قبل قوالی نائٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں دنیا بھر میں مقبول راحت فتح علی خان کو مدعو کیا گیا۔

قوالی نائٹ کے دوران دولہے جنید صفدر نے بھی اپنی سُریلی آواز میں راحت فتح کا ہی گانا ’میں تینوں سمجھاواں کی‘ گایا اور وہاں موجود حاضرین سے داد سمیٹی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Maliha Rehman (@maliharehman1)


قوالی نائٹ میں راحت فتح علی خان کی خدمات حاصل کی گئی تھیں جنہوں نے اپنے گانوں سے سامعین کو مسحور کیا۔

جنید صفدر نے تقریب میں موجود مہمانوں کو اپنی گلوکاری کی صلاحیت سے ایک بار پھر حیران کیا۔

خیال رہے کہ راحت فتح علی خان کا گانا ’میں تینوں سمجھاواں کی‘ فلم ’ورثہ‘ میں شامل کیا گیا تھا۔

اس سے قبل رواں برس ماہِ اگست میں جنید صفدر نے بھارتی فلم ’ہم کسی سے کم نہیں‘ کا مقبول ترین گانا ’کیا ہوا تیرا وعدہ‘ گایا تھا جو خوب وائرل ہوا تھا۔

جنید صفدر کی راحت فتح علی خان کا گانا گانے کی ویڈیو پر سوشل میڈیا پر تبصرے شروع ہوگئے ہیں۔


راحت فتح علی خان کے سامنے جب جنید صفدر نے گانا گایا تو ان کی والدہ مریم نواز اس خوبصورت لمحے کو اپنے موبائل میں محفوظ کرتی رہیں۔


ایک صارف نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جنید صفدر کا لاہور میں کنسرٹ کب ہے تو کسی نے سوال کیا کہ جنید صفدر ہمارا ایک ہی دل ہے، آپ اسے کتنی بار جیتیں گے؟


جنید صفدر کا ولیمہ 17 دسمبر کو لاہور میں ہوگا، یاد رہے کہ جنید صفدر اور عائشہ سیف کا نکاح 22 اگست کو لندن میں ہوا تھا اور سوشل میڈیا پر اِن کے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز بھی خوب وائرل ہوئی تھیں۔