ہائی کورٹ کی سرکاری تعطیلات، سردیوں کی چھٹی 22 دسمبر سے 21 فروری تک


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان ہائی کورٹ نے سردیوں کی چھٹیوں کی نئی تاریخیں جاری کر دی ہیں۔ چیف جسٹس کی ہدایت کے مطابق عدالت کا پرنسپل سیٹ 22 دسمبر 2025 پیرسے 21 فروری 2026 ہفتہ تک بند رہے گا، جس دوران سول مقدمات کی سماعت نہیں ہوگی۔ عدالت 23 فروری 2026 پیر سے دوبارہ کھل جائے گی۔سردیوں کی چھٹی کے دوران ضروری اور فوری مقدمات کے لیے وی کیشن ججز دستیاب ہوں گے، جبکہ غیر فوری مقدمات چھٹی کے بعد مقررہ تاریخوں پر سنی جائیں گی۔ عدالت اور دفتر کے اوقات کار بھی نوٹیفیکیشن میں جاری کیے گئے ہیں۔

WhatsApp
Get Alert