میری بہن کی طرف دیکھنابھی مت ورنہ۔۔۔ یووراج سنگھ کی وہ دھمکی جسے روہت شرماآج تک نہ بھلاپائے

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)ہندوستانی کپتان روہت شرما کو سابق ہندوستانی آل راونڈر یوراج سنگھ دھمکی دے چکے ہیں اور دھمکی بھی ایسی، جو اپنی بہن کے لئے ہر بھائی دیتا ہے۔ دراصل، ایک بار روہت شرما نے یوراج سنگھ کی بہن کی طرف دیکھ لیا تھا، بس پھر کیا تھا۔

یوراج سنگھ نے کہہ دیا کہ اس کی طرف دیکھنا بھی مت، وہ میری بہن ہے۔مگر یوراج سنگھ کی بہن تو روہت شرما کی تقدیر تھی۔ آج روہت شرما اور ریتیکا سجدیہ کی شادی کو 6 سال ہوگئے ہیں، مگر جب بھی اس جوڑے کا نام آتا ہے تو یوراج سنگھ کی یہ دھمکی ضرور یاد آجاتی ہے۔

دراصل ریتیکا سجدیہہ کو یوراج سنگھ بہن مانتے ہیں اور وہ بھی انہیں راکھی باندھتی ہیں۔ جب روہت شرما اور ریتیکا سجدیہہ کی پہلی بار ملاقات ہوئی تو یوراج سنگھ اور عرفان پٹھان کا ایک شوٹ چل رہا تھا۔سینئر ہونے کے ناطے ہوراج سنگھ سے ملنے روہت شرما پہنچ گئے۔

حالانکہ ان کا بھی شوٹ ہونا تھا۔ جیسے ہی ریتیکا سجدیہہ کی طرف روہت شرما نے دیکھا تو انہیں یوراج سنگھ نے کہہ دیا- اس کی طرف دیکھنا بھی مت، وہ بہن ہے میری۔گورو کپور کے شو ‘بریک فاسٹ ود چمپئنس‘ میں روہت شرما نے اس قصے کا انکشاف کیا تھا، جو تقریباً 3 سال پرانا ہے۔ انہوں نے بتایا اس کے بعد انہوں نے یوراج سنگھ سے کہا بھی کیا بھائی، میں تو آپ سے ملنے آیا ہوں۔حالانکہ بعد میں روہت شرما نے ریتیکا دیکھتے رہے۔ شوٹ کے بعد روہت شرما کے پاس جاکر ریتیکا نے کہا تھا- کوئی پریشانی ہو تو آپ مجھ سے بتا سکتے ہو۔ بعد میں دونوں کی دوستی ہوگئی اور پھر 13 دسمبر 2015 کو انہوں نے ایک دوسرے کا ہاتھ تھام لیا تھا۔