کیا واقعی اکشے ایسا انسان ہے۔۔؟بیٹی کے اکشے کیساتھ کام کرنے پر سیف کا ردعمل کیا تھا؟چاہنےوالوں کیلئے ناقابل یقین خبر
تاہم اب سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان فلم کی دنیا میں اکشے کمار کے ساتھ کام کرنے جارہی ہیں . بالی ووڈ ہنگامہ سے بات کرتے ہوئے سارہ علی خان کا کہنا تھا کہ والد نے اکشے سے متعلق کہا کہ ان کا اکشے کے ساتھ کام کا تجربہ اچھا تھا، مجھے یقین ہے کہ میرا بھی اکشے کے ساتھ کام کا تجربہ اچھا ہوگا . اکشے سے متعلق سارہ نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ وہ سپر اسٹار ہے، اس کی موجودگی بہترین ہے، اس میں بہترین توانائی ہے، لیکن اس کے بارے میں اچھی چیز یہ ہے کہ وہ بہت نفیس انسان بھی ہیں . ان کا کہنا تھا کہ مجھے کبھی ایسا محسوس نہیں ہوا کہ میں بھارت کے سب سے بڑے سپر اسٹار کے ساتھ کام کر رہی ہوں . سارہ علی خان نے کہا کہ اکشے کمار ایک پرسکون انسان ہیں ان کے ساتھ کام کرنا بھی آسان ہے . واضح رہے کہ سارہ علی خان اس وقت اکشے کمار اور دھنوش کے ساتھ اپنی فلم اترنگی رے کی پروموشن میں مصروف ہیں . . .